ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کیرالہ : پیراگان چپل کے گودام میں لگی آگ، دھوئیں سے گھر گئی عمارت

کیرالہ : پیراگان چپل کے گودام میں لگی آگ، دھوئیں سے گھر گئی عمارت

Wed, 20 Feb 2019 23:27:34    S.O. News Service

کوچی، 20 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کیرالہ کے کوچی شہر کے قریب ایرناکولم میں مشہور پیراگان جوتے کے گودام میں خوفناک آگ لگ گئی،یہ آگ کوچی، ایرناکولم ضلع کا ہی حصہ ہے،یہ آگ ایرناکولم ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک گودام میں لگی تھی۔معلومات ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور آگ کو کنٹرول کیا۔معلومات کے مطابق یہ آگ 6 منزلہ عمارت میں لگی،چوتھی منزل پر لگی آگ نے آہستہ آہستہ پوری عمارت کو چاروں طرف سے گھیر لیا۔آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ چاروں طرف دھواں ہی دھواں نظر آنے لگا۔دھوئیں کی وجہ سے ربڑ سے بنے مصنوعات کو بچانے میں پریشانی آئی۔آگ کی وجہ سے عمارت میں کریک بھی پڑتے نظر آرہے ہیں،یہ آگ اتنی خوفناک ہے کہ اس کے اثرات سے بچنے کے لئے کے ارد گرد کے ایرے کی بجلی بھی کاٹ دی گئی ہے،آگ کی وجہ سے وہاں چل رہے میٹرو کے کام کو روک دیا گیا ہے،اگرچہ ریلوے ٹریفک پر اس آگ کا کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔عمارت میں ربڑ مصنوعات کے جلانے کی وجہ سے وہاں چھوٹے چھوٹے دھماکوں کی آواز سنائی دے رہی ہے،آگ کو بجھانے کے لئے 4 فائر بریگیڈ موقع پر پہنچی، جس کی وجہ سے آگ پر قابو پایا گیا۔مانا جا رہا ہے کہ یہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے۔


Share: